ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپوارہ میں عسکری معاون گرفتار، اسلحہ برآمد - کپوارہ

Militant associate held in North Kashmir سرحدی ضلع کپوارہ میں حفاظتی اہلکاروں نے عسکری معاون کو ناکہ چیکنگ کے دوران اُس وقت گرفتار کیا جب وہ فورسز اہلکاروں کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔

کپوارہ میں عسکری معاون گرفتار، اسلحہ برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 3:18 PM IST

کپوارہ: جموں وکشمیر پولیس، فوج نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ناکہ چیکنگ کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عسکری معاون کو کپوارہ پولیس، فوج کی 28 آر آر اور سی آر پی ایف کی 162 بٹالین کی ایک ٹیم نے ضلع کے گنڈ ماچر پُل پر قائم کیے گئے مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی اہلکاروں نے سفید رنگ کا بیگ لئے ایک شخص کو مشکوک حالت میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا جو لال پورہ سے گنڈ ماچر کی طرف آ رہا تھا۔ پولیس بیان کے مطابق ’’مستعد سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر اس سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے کارروائی انجام دیتے ہوئے اسے دھر دبوچ لیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص نے اپنی شناخت رفیق احمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ساکنہ لال پورہ، شیخ پورہ کے طور پر ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Militant Module Busted in Kashmir: عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش، ایک شخص گرفتار

کپوارہ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران بیگ سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، 10 گولیاں، 2 ہینڈ گرینیڈ اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا۔ اس ضمن ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 03/2024 U/S 7/25 A ایکٹ، 13,18, 23, 39 ULA (P) پولیس تھانہ لالپورہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.