ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں میونسپلٹی میں وارڈوں کی حد بندی کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام - میونسپلٹی میں وارڈوں حد بندی

Meeting Regarding Delimitation پلوامہ ضلع میں واقع ترال میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسر بی ایم دار کی نگرانی میں ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں 13 وارڈز کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔

ترال میں میونسپلٹی میں وارڈوں کی حد بندی کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 4:18 PM IST

ترال میں میونسپلٹی میں وارڈوں کی حد بندی کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کی ہدایت پر آج ترال میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جی ایم۔ڈار نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں وارڈز کے نمایندیوں نے شرکت کی ۔میٹنگ میں سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی، ٹریڈرس فیڈریشن ترال بالا کے جان محمد چاڈرو، اور دیگر معزز افراد نے شامل ہوئے۔

میٹنگ میں ترال ٹاون کے وارڈوں کی حد بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں موجود لوگوںنے حد بندی کو لے کر مشورے بھی دئیے ۔ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جی ایم۔ڈار نے نے ترال ٹاون کی جدت کاری کے حوالے سے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جبکہ حاضرین نے بھی ٹاون ترال کی شان رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں سابق سرکاری افسر بی جے پی میں شامل

میٹنگ کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے بتایا کہ میونسپل وارڈز کی نئی حد بندی کے بارے میں سبھی حاضرین نے اپنی اپنی آرا پیش کی ہے ۔ انھوں نے ایگزیکٹیو آفیسر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ہے ۔اس میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیاگیا کہ ترال میں ایک میونسپل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔اس سے عوام کا فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.