سرینگر(جموں و کشمیر): میڈ اسٹار میڈیکل سنٹر نوگام نے جراحی کے شعبہ میں ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔ایسے میں ڈاکٹر میر سمیع اللہ جو کہ سرجیکل گیسٹرو اینٹرولوجی کے چیئرمین اور سنٹر کنسلٹنٹ ہیں نے ایک مریض کی کامیاب سرجری انجام دی جو کہ پیچیدہ سرجریز میں شمار ہوتی ہے۔ اس سرجری میں مریض کے بڑی آنت میں ابتدائی ٹیومر اور جگر سے بھی کینسر ٹومیر کو بیک وقت ہٹانا شامل ہے اور یہ سرجری انتہائی پیچیدہ سمجھی جاتی ہے۔دنیا بھر کے جدید طبی اداروں می اس طرح کی سرجری شاذو نادر ہی کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر میر سمع اللہ اور میڈ اسٹار نوگام سرینگر میں ماہر طبی ٹیم نے بڑی لگن سے اس جراحی کو انجام دیا۔تقریباً 7 گھنٹے تک یہ آپریشن جاری رہا، جبکہ جراحی کے دوران 10 پوائنٹ خون کی بھی ضرورت پڑی۔ ایسے میں ڈاکٹر سمع اللہ اور ان کی ٹیم نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نوعیت کے اس پیچدہ سرجری کو انجام دینے میں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں: مریضہ کے جسم سے نو انچ اپینڈکس نکالا گیا
اس موقعے پر ڈاکٹر سمیع اللہ میر نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ اس طرح کی پیچیدہ سرجری انجام پائی، جبکہ یہ جراحی طب کے میدان میں اختراعی عمل کی کامیابی کا ثبوت پیش کرنے کے علاوہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔