ETV Bharat / jammu-and-kashmir

روس میں پھنسے کشمیری نوجوان کو واپس لانے کی کوشش جاری - روس یوکرین جنگ

Russia Ukraine War روس یوکرین جنگ میں ہندوستان کے کچھ نوجوان پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس وطن لانے کی مختلف گوشوں سے اپیل کی جارہی ہے۔وہیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ روسی فوج میں معاون عملے کے طور پر کام کرنے والے بھارتیوں کی واپسی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Etv Bhaروس میں پھنسے کشمیری نوجوان کو واپس لانے کی کوشش جاری
Etv Bharatروس میں پھنسے کشمیری نوجوان کو واپس لانے کی کوشش جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 7:29 PM IST

روس میں پھنسے کشمیری نوجوان کو واپس لانے کی کوشش جاری

ترال(پلوامہ): پوشہ ون اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان آزاد یوسف کمار کی روس یوکرین جنگ میں پھنسنے کی خبروں کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے بھی اس حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اس پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس بیچ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور مذکورہ نوجوان کے ایل خانہ کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی گئی کس طرح ان کا بیٹا روس پہنچ گیا۔

اس دوران معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی نے بھی پوشہ ون ترال کا دورہ کیا اور وہاں روس یوکرین جنگ میں پھنسے ہوئے آزاد یوسف کمار کے گھر گئے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور انہیں یقین دلایا کہ آزاد یوسف کو گھر لانے کے حوالے سے تمام تر کوشش کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے اس حوالے سے پر زور اپیل کی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مرکزی وزیر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کی تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس دوران آزاد کے چاچا علی محمد کمار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو ملک کے وزیر اعظم پر بھروسہ ہے کہ وہ ان کے بھتیجے کو وطن واپس لا سکتے ہیں۔

وہیں اوتار سنگھ ترالی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کو ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، جو نوجوانوں کو دھوکہ دہی سے لوٹ رہے ہیں اور انہیں باہر نوکریوں کے لیے بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مودبانہ اپیل کی کہ آزاد سمیت دیگر بھارتی نوجوانوں کی وطن واپسی کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پوشہ ون اونتی پورہ کا نوجوان آزاد یوسف کمار پرائیوٹ نوکری کے لیے دبئی گیا تھا، جہاں سے اس کو دھوکہ کے ذریعے روس کی فوج میں بھرتی کیا گیا اور وہ اب وہاں سے وطن واپسی کی راہ دیکھ رہا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.