گریز: جموں و کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر اور نیشنل کانفرنس ( NC ) کے سینئر لیڈر نذیر احمد گریزی نے وادیٔ گریز کے مختلف علاقوں میں روڈ شوز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس میں ان کے ہزاروں پرجوش حامی شریک ہو رہے ہیں، اسی طرح آج بھی نظیر گریزی نے ایک میگا روڈ شو منعقد کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے سرگرمی سے مہم چلانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نذیر احمد گریزی، سابق اسمبلی اسپیکر اور سینئر این سی لیڈر، آنے والے انتخابات سے قبل وادیٔ گریز میں روڈ شو منعقد کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں، بانڈی پورہ کے بے حد خوبصورت سیاحتی مقامات میں بھی الیکشن کی مہم زور پکڑ رہی ہے، اگرچہ وادئ گریز میں اس بار کئی نئے چہرے میدان میں اترے ہیں۔ تاہم عام تأثر یہ ہے کہ اصل مقابلہ آرائی دو دیرینہ سینئر اور سابق ایم ایل اے اور بی جے پی کے کنڈیڈیٹ فقیر محمد خان اور نظیر گریزی کے بیچ ہی دیکھنے کو ہی مل سکتی ہے۔
ماضی میں فقیر محمد خان کی پکڑ تلیل علاقے پر زیادہ رہی ہے۔ جب کہ داور کے علاقے میں نظیر خان کا ایک بڑا ووٹ بینک رہا ہے۔ اس بار یہ دونوں امیدوار ایک دوسرے کے علاقے یا گڑھ میں گھسنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔