ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مشق ریکارڈز نے نعتیہ ایلبم ریلیز کیا - ramadhan - RAMADHAN

ترال علاقے میں ماہ مبارک رمضان میں مشق ریکارڈز کے تعاون سے نعتیہ ایلبم ریلیز کیا۔ اس موقعے پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔

مشق ریکارڈز نے نعتیہ ایلبم کیا ریلیز
مشق ریکارڈز نے نعتیہ ایلبم کیا ریلیز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 1:10 PM IST

مشق ریکارڈز نے نعتیہ ایلبم کیا ریلیز

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں نوجوان ریڈیو جاکی (آر جے) عمر نثار نے مشق ریکارڈرس کے بینر تلے رمضان المبارک میں دوسرا نعتیہ کلام ’’رحمۃ اللعالمین‘‘ صلی اللہ علیہ وسلم ریلز کیا۔ اس حوالے سے ترال کے ایک مقامی ہوٹل میں مختصر مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

عمر نثار نے مشق ریکارڈز کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری زبان و ادب کو فروغ دینے اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کی کوشش کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ اس موقعے پر ایک گروپ ڈسکشن / مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری زبان و ادب کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آر جے عمر نثار نے بتایا کہ انہوں نے رمضان المبارک میں دوسرا نعتیہ کلام جاری کر کے اپنی طرف سے قوم کو رمضان کا تحفہ پیش کیا اور انہیں امید ہے کہ لوگ اس کوشش کو بھی پسند کریں گے۔ سماجی کارکن فاروق ترالی نے بتایا کہ ’’ہمیں ایسے ہونہار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ اپنی زبان وادب کے لیے کام کرنے والے نوجوان ہی دراصل اس سماج کے ہیرو ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آر جے عمر نثار نے ’’بے درد‘‘ اور ’’آدمس انسان بناوان رحمۃ اللعالمین‘‘ جیسے کلام ریلیز کر کے داد تحسین حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان میں مختلف اقسام کی تندوری روٹیاں کشمیری لوگوں کی پسندیدہ غذا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.