ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے کئی امیدواروں نے فارم حاصل کیے - JK ASSEMBLY ELECTION - JK ASSEMBLY ELECTION

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے لیے ترال میں اب تک پانچ سیاسی نمائندوں نے الیکشن لڑنے کے لیے فارم حاصل کیے ہیں، جن کو لوازمات پوری کرنے کے بعد ستائیس تاریخ تک پُر کرنے ہوں گے۔

JK ASSEMBLY ELECTION
ترال کے کئی امیدواروں نے فارم حاصل کیے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 12:46 PM IST

ترال کے کئی امیدواروں نے فارم حاصل کیے (Video: Etv Bharat)

ترال: آج جموں وکشمیر اپنی پارٹی یوتھ ونگ کے صوبائی سیکریٹری و ڈی ڈی سی آری پل منظور احمد گنائی نے اے ڈی سی ترال کے دفتر سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے فارم حاصل کیا۔ گنائی نے فارم حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی انہیں پارٹی کی جانب سے منڈیٹ نہیں دیا گیا ہے۔ تاہم تین روز تک یہاں چھٹی کی وجہ سے ہم نے فارم حاصل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا میں پارٹی کے منڈیٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا اور جو فیصلہ اس حوالے سے پارٹی کا ہوگا وہ مجھے تسلیم ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین دن چھٹی کی وجہ سے ہمیں پھر کم وقت باقی رہے گا اس لیے ہم نے احتیاط کے طور فارم حاصل کیا ہے۔

واضع رہے جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 18 ستمبر کو منعقد ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل پی ڈی پی کے نامزد امیدوار رفیق احمد نائیک نے کاغزات نامزدگی جمع کرنے کا فارم متعلقہ آر او سے حاصل کیا۔ رفیق احمد نائیک، سابق اسمبلی اسپیکر اور ممبر پارلیمنٹ علی محمد نائیک کے فرزند ہیں اور وہ صرف ایک ماہ قبل بحیثیت ہیڈ کلرک محکمہ قانون سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

علی محمد نائیک نے نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑتے ہوئے 1999 میں اس وقت کے اننت ناگ حلقے کے ممبر آف پارلیمنٹ مفتی محمد سعید کو ہرایا تھا۔ رفیق نائیک نے پارٹی کو یقین دلایا ہے کہ ان کے والد کا سیاسی اثر و رسوخ ابھی تک علاقے میں قائم ہے جس کا انہیں فائدہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ جے کے ریکنسالیشن فرنٹ کی ٹکٹ پر چناو لڑنے والے طاہر منصور نے بھی چناؤ لڑنے کے متعلق فارم حاصل کیا ہے۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ترال میں اب کی بار ایک تبدیلی ہوگی اور لوگ جوان چہرے کو ہی منتخب کریں گے۔ نیشنل کانفرنس، بی جے پی اور اپنی پارٹی کی جانب سے ابھی تک امیدوار نامزد نہیں کیے گئے ہیں۔ امید لگائی جارہی ہے کہ آج شام تک اس حوالے سے تصویر صاف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال سے پی ڈی پی نے رفیق احمد نائک کو کیا نامزد

آرٹیکل 370 پر کانگریس کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے: راہل گاندھی کے جموں و کشمیر دورے پر ترون چُگ کی تنقید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.