ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تیز رفتار ٹرین نے نوجوان کو کچل ڈالا - MAN CRUSHED BY TRAIN

بڈگام ضلع میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ایک شہری کی موت واقع ہو گئی۔

ا
بڈگام میں ٹرین کی زد میں آکر شہری کی موت (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 12:35 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متوفی ریلوے ٹریک پار کر رہا تھا۔ یہ حادثہ منگل کی صبح ریلوے اسٹیشن بڈگام سے ریلوے اسٹیشن مازہامہ کے درمیان رسو نامی گاؤں میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت معرفت احمد نجار ولد نذیر احمد نجار ساکنہ رسو، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ’’حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور معرفت نذیر ٹریک پار کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آیا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔‘‘ پولیس حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے وہیں طبی و قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی بڈگام میں ٹرین حادثات کے دوران کئی جانین تلف ہو چکی ہیں۔ حکام نے ایک بار پھر عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ یہ چیزیں ٹرین میں لے جا رہے ہیں تو رک جائیں... آپ کو سزا ہو سکتی ہے، آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.