ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بین الاقوامی یوگا ڈے کی مرکزی تقریب وزیراعظم کی قیادت میں منعقد ہوگی - International Yoga Day - INTERNATIONAL YOGA DAY

وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آج سرینگر پہنچے۔ وہ کل بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر منعقدہ سب سے بڑی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 10:29 PM IST

سرینگر : بین الاقوامی یوگا ڈے کی مرکز تقریب جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت سرینگر میں منعقد ہونی جارہی ہےجس میں تقریباً 7 ہزار لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا کریں گے اور یہ تقریب سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا مقصد یوگا کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کق فروغ دینے کے پیغام کے ساتھ ہزاروں شرکاء کو اکٹھا کرنا ہے ۔اس موقعے پر وزیر اعظم اجتماعی خطاب کریں اور مشترکہ یوگا پروٹو کول سیشن میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزرات آیوش اس سال کا یوگا اتسو ملک بھر میں "خلا کے لئے یوگا" کے عنوان سے ایک شاندار تقریب کے ساتھ منایا جائے گا۔جس میں اسرو کے تمام مراکز میں مشترکہ یوگا پروٹو کول پر عمل کرنے کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن یعنی اسرو کی خود مختار تنظیمیں بھی 21 جون کو یوگا مشق میں حصہ لیں گی۔عالمی سطح پر بیرون ملک سفارت خانے اور بھارتی مشن اس جشن میں شرکت کریں گے اور مختلف سرکاری محکموں کی مربوط کوششیں ہوں گی اور بین الاقوامی یوگا ڈے کو منظم کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فعال شرکت کو ہوگی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.