ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام، آتشزدگی میں مدرسہ خاکستر - Madrassa Gutted

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 8:11 PM IST

بڈگام ضلع میں آتشزدگی کی ایک واردات میں مدرسہ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بڈگام، آتشزدگی میں مدرسہ خاکستر
بڈگام، آتشزدگی میں مدرسہ خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

بڈگام (جموں کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر اور منگل کی درمیانی شب مدرسہ خواجہ غریب نواز نامی ایک ادارے میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی اس واردات میں مدرسہ کی عمارت خاکستر ہوگئی، تاہم آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مدرسہ کی عمارت سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس کی فوری طور پر اطلاع محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو دی گئی۔ فائر ٹینڈرس نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کے سبب مدرسہ کی عمارت جزوی طور خاکستر ہو گئی۔ آگ کے سبب گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب عمارت اور اس میں موجود املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم ابتدائی طور پر آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثناء، شمالی کشمیر کے بونیار، اوڑی علاقے میں بھی گزشتہ شب رونما ہوئی آتشزدگی کی واردات میں دس دکانیں خاکستر ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ، شبانہ آتشزدگی میں 10 دکانیں خاکستر - Ten shops gutted

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.