ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سری نگر میں 'ترنگا' ریلی کی قیادت کی - Massive Tiranga rally in Srinagar - MASSIVE TIRANGA RALLY IN SRINAGAR

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں جشنِ آزادی کے موقعے پر ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا سج کی قیادت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کی۔ اس موقعے پر انہوں نے ہندوستانی قومی پرچم کو ڈیزائن کرنے والے پنگالی وینکیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے  'ترنگا' ریلی کی قیادت کی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'ترنگا' ریلی کی قیادت کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 11:31 AM IST

Updated : Aug 12, 2024, 11:58 AM IST

سری نگر (جموں و کشمیر): جشنِ آزادی کے مدنظر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سری نگر میں ایک زبردست 'ترنگا' ریلی کی قیادت کی، جس میں حکومت کی 'ہر گھر ترنگا' مہم کے ایک حصے کے طور پر ایک اندازے کے مطابق 10,000 افراد نے شرکت کی۔

یوم آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (SKICC) سے ڈل جھیل سے شروع ہوئی اور بوٹینیکل گارڈن تک پہنچی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'ترنگا' ریلی کی قیادت کی (ETV Bharat)

'ترنگا' ریلی، اس مہم کا ایک اہم ہے جس کے تحت ہر بھارتی کو اپنے گھر پہ آزادی کے موقعے پر یہ قومی جھنڈا لگانا ہے۔ اسی طرح کی ریلیاں ہفتہ کے روز یونین کے زیر انتظام علاقوں کے کئی اضلاع میں نکالی گئیں۔

5 اگست 2019 کو پارلیمنٹ کے ذریعہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے، 15 اگست کو تمام سرکاری عمارتوں، اسکولوں، کالجوں پر قومی پرچم لہرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے یہ معمول بن گیا کہ لوگ آزادی کے موقعے پر صرف سرکاری عمارتوں، اسکولوں۔ سرکاری بلڈنگوں میں ہی نہیں بلکہ اپنے اپنے گھروں پر یہ ترنگا لگاتے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے  'ترنگا' ریلی کی قیادت کی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'ترنگا' ریلی کی قیادت کی (ETV Bharat)

اپنے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 'ہر گھر ترنگا' مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کشمیریت کے جذبے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سکھوں، مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندوؤں سے ایک خوشحال جموں و کشمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ سنہا نے پنگالی وینکیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ہندوستانی قومی پرچم کو ڈیزائن کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 12, 2024, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.