ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں پارلیمانی نشست کے لیے پولنگ میٹریل کے ساتھ عملہ روانہ - Lok sabha Election 2nd Phase

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 5:49 PM IST

الیکشن کمیشن کے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ کا عمل 26 اپریل کی صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک چلے گا۔ اس مرحلے میں 1206 امیدوار 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظامہ علاقہ کے 88 نشستوں پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

lok-sabha-election-2nd-phase-voting-material-dispatched-in-jammu-parliamentary-seat
Etv Bharatجموں پارلیمانی نشست کیلئے پولنگ میٹریل عملہ کے ساتھ روانہ

جموں پارلیمانی نشست کیلئے پولنگ میٹریل عملہ کے ساتھ روانہ

جموں: جموں لوک سبھا سیٹ کے لیے ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ پارٹیوں کی ٹیمیں پولنگ بوتھ کے لیے آج روانہ ہوگئی ہیں۔ پولنگ افسران نے ای وی ایم اور ضروری دستاویزات کے ساتھ انہیں پولنگ مراکز کے لیے روانہ کیا ہے۔
جموں لوک سبھا سیٹ کے لیے کُل 2416 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جموں، سانبہ اور ریاسی اضلاع کے علاوہ راجوری کے سندر بنی اور کالاکوٹ علاقے بھی اس پارلیمانی سیٹ میں آتے ہیں۔ اس پورے پارلیمانی حلقے میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر موڑ پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ دن کے وقت سکیورٹی فورسز نے تمام اہم مقامات پر فلیگ مارچ کیا۔
جموں پارلیمانی سیٹ میں 18 اسمبلی حلقے ہیں۔ اس نشست کے لیے کُل پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 سبز اور 46 گلابی پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کی شام جموں حلقہ کے لیے انتخابی مہم اختتام پذیر ہوئی۔ اس سے قبل تمام جماعتوں کے امیدواروں نے دن بھر انتخابی مہم چلائی اور زیادہ سے زیادہ جگہوں پر پہنچنے کی بھرپور کوشش کی۔ جموں سیٹ کے لیے 22 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں موجودہ بی جے پی ایم پی جوگل کشور شرما، انڈیا بلاک کے امیدوار اور ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا، شامل ہیں۔
اس پارلیمانی نشست پر 1780835 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 921095 مرد، 859712 خواتین اور 28 خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔ یہ ووٹرز 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس سے پہلے 19 اپریل کو ادھم پور سیٹ کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی اور اس حلقہ میں 68 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔

جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پانڈورنگ کے پول نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے، انہوں نے کہا کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں: قریب 18 لاکھ ووٹرز 22امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے

لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد ہی جموں صوبہ میں 20 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی، منشیات، شراب اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں جموں میں 74 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
ریاسی میں جمعہ کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے جمعرات کی صبح سے دوپہر تک ملازمین ای وی ایم مشینوں کے ساتھ اپنے اپنے پولنگ مراکز کے لیے روانہ ہوگئے۔ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں ریاسی، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور گلاب گڑھ میں کل 425 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.