ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، بی جے پی حمایت یافتہ سبھی امیدوار پیچھے - Lok Sabha Election Live Result - LOK SABHA ELECTION LIVE RESULT

کشمیر
کشمیر میں ووٹنگ کا عمل شروع (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 9:52 AM IST

Updated : Jun 4, 2024, 2:24 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : ملک کی 543 نشستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی پانچوں سیٹوں اور لداخ کی ایک پارلیمانی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی رجحان کے مطابق بارہمولہ پارلیمانی نشست پر جیل میں قید عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید 148675ہزار ووٹوں سے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور 216658ووٹوں سے سابق وزیر سجاد غنی لون سے آگے ہیں، سجاد لون کو الطاف بخاری اور بی جے پی کی بھی حمایت حاصل تھی گرچہ سجاد لون نے برملا بی جے پی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا تاہم انہوں نے کبھی انکار بھی نہیں کی۔سرینگر پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی 157959ووٹوں سے آگے ہیں۔ وہ پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ اور اپنی پارٹی کے اشرف میر سے کافی آگے ہیں۔ مہدی 295030 ووٹوں کے ساتھ اس نشست پر مضبوط دعویدار ہے۔ اننت ناگ - راجوری سیٹ پر بھی این سی کے میاں الطاف سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں میاں الطاف 478581 ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور وہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سے 253028 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بارہمولہ نشست پر انجینئر رشید نے 343953 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ عمر عبداللہ نے 186890 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سجاد غنی لون صرف 116667 حاصل کر چکے ہیںجموں خطے کی دو سیٹوں پر انڈیا بلاک اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے تاہم ابتدائی رجحان میں جموں پارلیکانی نشست میں بی جے پی کے جگل کشور شرما جبکہ ادھمپور پارلیمانی سیٹ پر بھی بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ آگے ہیں۔ لداخ کی واحت نشست پر اگرچہ انڈیا بلاک، بی جے پی اور آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ آگے ہے اور ان کی جیت تقریباً یقینی ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2024, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.