اننت ناگ:ضلع اننت ناگ میں منعقدہ پی ڈی پی کی ریلی میں التجا مفتی کے ہمراہ پارٹی کے ترجمان نجم الثاقب و دیگر کئی رہنما بھی تھے۔اس موقع پر کارکنان نے التجا مفتی کا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران کارکنان نے ریلی نکالی اور خواتین نے رقص اور نغمے گا کر پی ڈی پی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹانے کے بعد جموں کشمیر کی عوام کافی نا امید ہو گئی ہے۔ لوگ مایوسی کا شکار یں۔ اس لئے آج جب پی ڈی پی لوگوں کے بیچ جا رہی ہے ۔عام لوگوں کو پی ڈی پی سے امیدیں بندھ رہی ہے۔لوگ جوق در جوق اپنے گھروں سے باہر آ کر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2019 کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ لوگوں کا دم گھٹنے لگا ہے،لوگ بات کرنے سے گھبرا رہے تھے ۔انتخابی سرگرمیاں شروع ہونے سے لوگوں میں ایک امید کی کرن نظر آنے لگی ہے ،لوگوں میں پی ڈی پی کے تئیں اپنی امیدیں اور جذبات برقرار ہیں۔ وہ پی ڈی پی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:محبوبہ مفتی نے آگ متاثرین کی مدد کی اپیل کی - Anantnag Fire victims
التجا نے کہا کہ حد بندی اسلئے کی گئی تاکہ بی جے کسی نہ کسی طرح سیٹ نکال سکے،جب بی جے پی کو اس میں بھی ناکامی نظر آئی تو انہوں نے اننت ناگ راجوری نشست کے انتخابات موخر کر دئے، بی جے پی کی بوکھلاہٹ واضح ہے کیونکہ حال ہی میں ان کے ایک رہنما نے پہاڑی لوگوں کو 1947 جیسے حالات کرنے کی دھمکی دی۔التجا نے کہا کہ لوگ بی جے پی کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیں گے اور انہیں بھارت اکثریت سے پارلیمنٹ بھیج دیں گے ۔