ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو مذہبی تنظیموں پر پابندی ختم کر دی جائے گی: الطاف بخاری - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Altaf Bukhari on religious organizations: جموں و کشمیر اپنی پارٹی ہے سربراہ الطاف بخاری نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو مذہبی تنظیموں پر پابندی ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا مقصد کشمیری عوام کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے۔ ان کی ترقی کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہے۔

اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو مذہبی تنظیموں پر پابندی ختم کر دی جائے گی:الطاف بخاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 1:20 PM IST

اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو مذہبی تنظیموں پر پابندی ختم کر دی جائے گی: الطاف بخاری

اننت ناگ: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ الیکشن کمیشن اننت ناگ-راجوری حلقہ کے انتخابات کو موخر کر دے گا۔ شروع سے ہی ہم اس کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں کیونکہ ہر ووٹر کو اپنی پسند کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہیے۔

الطاف بخاری نے کہا کہ پی ڈی پی کی اب کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنی پارٹی کا براہ راست مقابلہ این سی سے ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری اپنی پارٹی نیشنل کانفرنس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی۔

اننت ناگ کے مونیوارڈ اور ویری علاقوں میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ یہ پی ڈی پی ہی تھی جس نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی تھی اور اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو ایسی مذہبی تنظیموں پر پابندی ختم کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: این سی اور پی ڈی پی نے ستر برسوں کے دوران خاندانی راج کیا: طارق شاہ ویری

سید الطاف بخاری نے کہا کہ یہ پی ڈی پی نے جماعت اسلامی کو استعمال کرنے کے بعد پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ جب اپنی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو ایسی مذہبی جماعتوں پر پابندی ہٹا دی جائے گی۔ ان کی پارٹی کا براہ راست مقابلہ این سی سے ہے اور پی ڈی پی کا کہیں وجود نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.