ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی، پی ڈی پی دور کے کیسز میں ہی ورکرز کو گرفتار کیا گیا: الطاف بخاری - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 12:26 PM IST

Updated : May 13, 2024, 1:21 PM IST

Altaf Bukhari Caste Vote جموں کشمیر اپنی پارٹی کے چیئرمین الطاف بخاری نے سرینگر میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران این سی، پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

الطاف
الطاف بخاری (ای ٹی وی بھارت)
چیئرمین، اپنی پارٹی کے چیئرمین الطاف بخاری نے ووٹ ڈالا (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) : لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت جموں و کشمیر کی سرینگر پارلیمانی نشست پر ووٹنگ جاری ہے۔ معروف سیاسی شخصیات بشمول نیشنل کانفرنس (این سی) لیڈران ڈاکٹر فاروق و عمر عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) امیدوار وحید پرہ اور اپنی پارٹی کے چیئرمین الطاف بخاری نے بھی ووٹ ڈال ڈالنے کے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کی۔

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما سید الطاف بخاری نے میلانسن اسکول، شیخ باغ میں قائم ووٹنگ مرکز پر ووٹ ڈالنے کے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کی۔ الطاف بخاری نے سرینگر میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر سرینگر کے شہریوں کو مبارک باد دی اور لوگوں کی جانب سے پونگ ڈے کے موقع پر پولنگ مارکز کا رخ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: ’’کافی خوشی آئند اور باعث مسرت ہے کہ سرینگر میں اچھی خاصی ووٹنگ ہو رہی ہے اور آج کا ووٹ کافی اہم ہے کیونکہ ہمیں امید ہے کہ جو لوگ ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں، یہ ووٹ ان کی رہائی کا باعث بنے گا۔‘‘

سیاسی ورکروں کو حراست میں لیے جانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا: ’’سبھی جماعتوں کے ورکرز بند ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے تفصیلاً جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ’’این سی، پی ڈی پی نے کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے ان کے ورکران کی وہ لسٹ شائع کر سکتے ہیں، تاہم الطاف بخاری کسی بھی مبینہ طور حراست میں لئے گئے ورکر کا نام شائع نہیں کر سکتے ہیں؟‘‘ الطاف بخاری نے کہا: ’’سب جانتے ہیں کہ کون بند ہے اور کیوں بند ہے، جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا انہیں کن کیسز میں بند کیا گیا وہ سب ایف آئی آر این سی اور پی ڈی پی کے دوران میں درج کیے گئے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: عمر، فاروق عبداللہ نے ووٹ ڈالا - Omar Farooq Cast Vote

Last Updated : May 13, 2024, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.