ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی: لوہل بیلا اور ناگا کے درمیان واقع سڑک کا تعمیراتی کام شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 1:15 PM IST

Road Construction Work in Poonch: ضلع پونچھ کے لورین بلاک میں لوہل بیلا اور ناگا سڑک کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا۔ تعمیراتی کام شروع ہونے پر مقامی باشندوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر ڈی ڈی سی بلاک لورین نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لوہل بیلا اور ناگا سڑک کا تعمیراتی کام شروع

لوہل بیلا اور ناگا کے درمیان واقع سڑک کا تعمیراتی کام شروع

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے دوردراز علاقے ناگا ناڑی کے باشندے گذشتہ کئی برسوں سے سڑک کی سہولیات کی مانگ کرتے آرہے تھے۔ اسی سلسلے میں ضلع پونچھ کے لورین بلاک میں لوہل بیلا اور ناگا سڑک کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا۔

ڈی ڈی سی بلاک لورن چودھری ریاض بشیر ناز کی زیر قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شمولیت کی۔اس موقع پر مقررین نے ڈی ڈی سی بلاک لورن ریاض بشیر ناز کے کام کاج کی سرہانہ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاک لورن کے دوردراز علاقہ ناگا ناڑی کی عوام ایک طویل عرصہ سے سڑک کی مانگ کرتی آرہی تھی۔ چونکہ اس سے قبل علاقہ میں سڑک کی سہولیات نہ ہونے کے سبب مقامی باشندوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔مقامی باشندوں کے مطالبے پر سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی

اس موقعے پر مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ میں سڑک کی سہولیات فراہم کرنے پر ڈی ڈی سی بلاک لورن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سڑک کی سہولیات میسر ہونے سے جہاں علاقہ کی ترقی ممکن ہوسکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.