ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں میونسپل کمیٹی نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال - lack of basic facilities in village

ضلع پلوامہ کے ترال میں سڑکوں کی ابتر حالت اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف مقامی خواتین نے میونسپل کمیٹی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئیں۔ان کا کہنا کہ ترال میونسپل کمیٹی کے نام بڑے اور درشن چھوٹے ہیں۔

ترال میں میونسپل کمیٹی نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال
ترال میں میونسپل کمیٹی نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 7:22 PM IST

ترال:قصبہ جات میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اگرچہ میونسپل کمیٹیوں کا قیام بہت پہلے لایا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے جنوبی قصبہ ترال کی میونسپل کمیٹی نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال بنی ہوئی ہے کیونکہ قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے ہیں۔ وہیں قصبہ میں پانی کے نکاسی کا بہتر نظام موجود نہ ہونے سے بارش ہوتے ہی پورا علاقہ زیر آب ہو جاتا ہے۔

ترال میں میونسپل کمیٹی نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال (etv bharat)

لوگ گھروں کے اندر ہی محصور ہو جاتے ہیں اس ضمن میں آج نیو کالونی کچھلمن ترال کی خواتین نے میونسپل کمیٹی کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا ۔اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی احتجاجی خواتین نے بتایا کہ کالونی تک جانے والی رابطہ سڑک بارش ہونے کے ساتھ ہی زیر آب آتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالانکہ معاملہ کئی مرتبہ بلدیہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن بدقسمتی سے آج تک مسلہ جوں کا توں لٹکا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سڑک زیر آب آنے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے انہوں نے متعلقہ حکام سے ڈرنیج سسٹم تعمیر کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ بارشوں کے بعد علاقے میں لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے باشندوں نے شراب کی دکان کے خلاف احتجاج کیا

اسے قبل بھی ترال کے متعدد وارڈوں میں عوام نے احتجاج کرکے میونسپل کمیٹی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ہے لوگ پوچھتے ہیں میونسپل کمیٹی کے ملازمین ان کو تعمیراتی کام کرنے کے وقت لوازمات پورا کراتے ہیں تو اس وقت اپنی زمہ داریوں سے پلو کیوں جھاڈ رہے ہیں۔
بایٹس۔۔۔ مقامی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.