ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج - Protest In Shopain

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 2:13 PM IST

ضلع شوپیان کے تلرن میں مقامی باشندوں نے محکمہ آبپاشی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

شوپیان میں محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج
شوپیان میں محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج (etv bharat)

شوپیان: ضلع شوپیان کے تلرن کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کا پورا گاؤں پانی سے محروم ہے۔ لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زرعی پیداوار پر انحصار کرنے والا یہ پورا علاقہ اب تباہی کے دہانے پر ہے۔ زراعت اور باغبانی کا سیزن عروج پر ہے۔ ایسے میں پانی کی کمی نے سبھی میوہ جات کو بربادی کے قریب پہنچا دیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مارچ میں بھی احتجاج کیا تھا، جس دوران ڈپٹی کمشنر شوپیان فضلل حسیب اور ایکزن ایریگیشن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مسئلہ جلد حل ہوگا۔ لیکن بدقسمتی سے ضلع افسران کے وعدے صرف لفظوں تک محدود رہے اور عوام کے ساتھ یہ کھلا مذاق جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ لوگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ علاقے ابھی بھی اپنے زرعی کھیتوں میں آبپاشی کی مناسب سہولیات سے محروم ہیں

مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر سے فوراً مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کو پانی فراہم کیا جائے۔ مظاہرین نے ضلع شوپیان کے سرکاری افسران پر ان کی فریاد کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.