ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے آری پل میں بجلی فیس میں اضافہ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج - Protest At Aripal

ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس میں اضافہ کرنے پر مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جم کر احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

ترال کے آری پل میں بجلی فیس میں اضافہ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج
ترال کے آری پل میں بجلی فیس میں اضافہ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 8:08 PM IST

ترال:مقامی باشندوں نےدعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی نے فیس میں اضافہ کرکے ہمیںاحتجاج کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کیا گیا۔احتجاجیوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے میٹر نصب کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ استعمال شدہ بجلی کے مطابق ہی بل ادا کر سکے گے۔

آری پل ترال میں لام ،ززبل،حاجن،سویناڈ، نارستان اور مضافات وغیرہ کے گوجر بستیوں سے تعلق رکھنے والے بجلی صارفین نے محکمہ بجلی کے آفس احاطے میں جمع ہوکر ایک خاموش احتجاج کرتے ہوئے فیس میں کمی یا میٹر نصب کرنے کی سرکار سے اپیل کی ہے۔

احتجاج پر آمادہ ان لوگوں نے بلوں کو ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے صارفین نے بتایا کہ انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے، کیونکہ 220 سے 530 اور اب 1040 تک بجلی بل پہنچا دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشانیوں میں مبتلا ہوگے ہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ بجلی محکمہ کو فلیٹ ریٹ کے بجائے میٹر نصب کرنے چاہیں، تاکہ صورتحال واضح ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کولگام میں اضافی بجلی بلوں کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے بتایا کہ وہ چھ ماہ بہکوں میں چلے جاتے ہیں اور اسکے بعد گھر لوٹتے ہیں لیکن نہ جانے محکمہ اس ساری صورتحال کو دیکھر بھی فیس میں اضافہ کر سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ یا ان کے بجلی فیس میں کمی کی جاے یا وہ لشی جلا کر پرانے زمانے کی طرح زندگی گزاریں گے لیکن اتنا بجلی فیس میں اضافہ وہ برداشت نہیں کر سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.