ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں بجلی کے جھٹکے سے لائن مین زخمی - لائن مین زخمی

Lineman injured In Budgam وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بیرواہ علاقے میں منگل کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے دوران ایک لائن مین زخمی ہوگیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔زخمی لائن مین نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بڈگام میں بجلی کے جھٹکے سے لائن مین زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 6:10 PM IST

بڈگام میں بجلی کے جھٹکے سے لائن مین زخمی

بڈگام:اطلاعات کے مطابق کے پی ڈی سی ایل کا ایک فرنٹ لائن ورکر (لائن مین) نجلی بحالی کے کام کے دوران بجلی کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔لائن مین کی شناخت محمد عبداللہ میر کے طور پر ہوئی ہے جو الیکٹرک ڈویژن بڈگام کے سب ڈویژن بیروہ میں ترسیلی لائنوں کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے کام انجام دینے کے دوران زخمی ہو گیا ہے۔

ایک ذرائع نے فون پر بتایا کہ لائن مین بجلی کی بحالی کے دوران زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے SKIMS (اسکمز) اسپتال بمنہ سرینگر ریفر کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برفباری کشمیر: ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے وارننگ جاری

ان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی شدید برف باری کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے اور وہ اس کی بحالی کے کام کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔یہ بات واضح رہے کہ وادی کشمیر میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہوائی جہازوں کی فلائٹس منسوخ ہوگئی بلکہ نیشنل ہائی وے پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔ جہاں میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری اور تیز بارشیں اور ہوائیں دیکھنے کو ملی وہی بالائی علاقوں میں شدید برفباری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے متعدد سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔اس میں بجلی زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.