ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایل جی منوج سنہا کے ہاتھوں کھیلو انڈیا گیمز کے چوتھے ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح

Khelo India Games جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے چوتھے ایڈیشن کا آج سے باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ مجھے یقیں ہے جموں وکشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور یہاں کی مہمان نوازی سے ملک کے کھلاڑی اچھی یادیں لے کر واپس جائیں گے۔

4th edition of Khelo India Games
ایل جی منوج سنہا کے ہاتھوں کھیلو انڈیا گیمز کے چوتھے ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 10:09 PM IST

ایل جی منوج سنہا کے ہاتھوں کھیلو انڈیا گیمز کے چوتھے ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح

سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گلمرگ میں چوتھے کھیلو انڈیا گیمز کے اسنو سپورٹس ایونٹ کا افتتاح ایک رنگارنگ تقریب کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل کود اور امور داخلہ نسیتھ پرمانک نے بھی شرکت کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے ملک بھر سے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ 600 سے زائد کھلاڑیوں کے لئے ایک اہم موقعہ ہے جو اس شاندار ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلوں اور کھیلوں کے شائقین کو دعوت دی کہ وہ جموں کشمیر کی گرمجوشی سے لطف اندوز ہوں، الپائن سکی، نارڈک سکی، برف کوہ پیمائی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوں اور زمین پر جنت کے ناقابل یقین نظاروں اور ضیافتوںسے بھی لطف اندوز ہوں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چوتھے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں اگلے چار دنوں میں سکی ڈھلوان پر سخت محنت، مہارت، لگن اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا اعزاز دیںگے اور مجھے یقین ہے کہ اِس سے تمام ٹیموں کے درمیان بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کے جذبے کی تجدید ہوگی۔

انہوں نے افتتاحی تقریب میں جموں وکشمیر یوٹی کے شہروں اور دیہاتوں میں کھیلوں کے مضبوط کلچر کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں کھیلوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ سہولیات پر نئے سرے سے زوردینے سے کھیلوں کے شعبے کو زبردست فروغ ملا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جموں وکشمیر یوٹی اورملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

انہوں نے مرکزی حکومت، مرکزی وزارت کھیل،سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت جموں و کشمیر میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی گئی ہے ۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اورامور نوجوان و کھیل کود انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں۔

مرکزی وزیر مملکت امورِ نوجوان و کھیل کود اور امور داخلہ نسیتھ پرمانک نے نچلی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور دیگر ریاستوں کے لئے بھی ایک سنگ میل قائم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ونٹر گیمز سے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم، سیاحت کو فروغ ملتا ہے: سیکریٹری ٹورزم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.