ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں جلوسِ محمدی برآمد، کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول کی شمولیت - MILAD UN NABI 2024

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جلوس محمدی نکالا گیا جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقعے پر مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ، معززین، تاجر اور دیگر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

منڈی (پونچھ): جلوسِ محمدی میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی
منڈی (پونچھ): جلوسِ محمدی میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 1:41 PM IST

منڈی (پونچھ): جلوسِ محمدی میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی (ETV Bharat)

منڈی (جموں و کشمیر): ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں دارالعلوم رضائے مصطفیٰ اعلیٰ پیر منڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوسِ محمدی کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ جلوسِ محمدی نورانی عیدگاہ اعلی پیر راجپورہ منڈی سے برآمد کیا گیا جو منڈی صدر بازار سے ہوتے ہوئے بس اڈا منڈی اور بائی پاس پُل سے واپس ہوتے ہوئے نورانی عیدگاہ اعلی پیر راجپورہ منڈی ختم ہوا۔

اس جلوس میں طلباء دار العلوم رضائے مصطفےٰ اعلیٰ پیر کے علاوہ، یوتھ غلامان مصطفےٰ اعلیٰ پیر، مدرسہ رضاء الاسلام منڈی اور مدرسہ بلالیہ غوثیہ بائیلہ نے بھی شرکت کی۔ مذکورہ مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ، علاقے کے معززین، تاجر اور دیگر مقامی لوگ کیثر تعداد میں جلوسِ محمدی میں شریک ہوئے۔

اس حوالے سے مولانا سید شاہد حُسین بخاری امام و خطیب مرکزی جامع مسجد منڈی اور حضرت مولانا سید فاضل حسین رضوی، امام و خطیب مرکزی جامع مسجد منڈی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حسب معمول یکم ربیع الاول کو جلوسِ محمدی اور جشنِ میلاد ﷺ کی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ربیع الاول کے موقع پر اس سے قبل بھی بعد نمازِ مغرب جلوسِ محمدی برآمد کیے جاتے رہے ہیں۔ اس جلوس میں مدارس کے طلباء کے علاوہ دیگر عاشقان رسول ﷺ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.