ترال: ایک طرف ایل جی انتظامیہ وادی کے دور افتادہ علاقوں میں بہتر رابطہ سڑکوں کے لیے وافر مقدار میں فنڈس واگزار کر رہی ہے۔ گزشتہ برسوں سے رابطہ سڑکوں کی بہتری کی وجہ سے لوگوں کو عبور ومرور میں آسانی پیدا ہو رہی ہے لیکن جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں لام جواہر پورہ کو جانے والی سڑک پر تعمیر و تجدید کا کام روک دینے پر مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
آج جواہر پورہ لام ترال کے لوگوں نے علاقے میں زیر تعمیر سڑک کام ادھورا چھوڑنے پر زبردست برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم ایل جی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے علاقے کے لوگوں کے دیرینہ مطالبہ پورا کیے۔ مقامی لوگوں نے بتایا محکمہ نے سڑک کے بیشتر مقامات نہ ہی دیوار اور نہ ہی ڈرین تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے سڑک تعمیر کرنےکا مقصد ہی فوت ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی تا لورن کی خستہ سڑک سے عوام پریشان
انہوں نے کہا کہا لوگوں نے محکمے کو درکار اراضی بھی فراہم کی لیکن محکمہ کام کو مکمل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے اور اب محکمہ ادھوری سڑک پر میکڈم کرنے کی بات کررہا ہے جو ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایل جی منوج سبھا سے زاتی مداخلت کی اپیل کی۔