ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد لال سنگھ دہلی سے جموں پہنچے - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Lal Singh Reached Jammu سنئیر سیاسی رہنما لال سنگھ کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختئار کرنے کے بعد دہلی سے جموں پہنچ چکے ہیں۔جموں پہنچنے کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمی تیز کردی ہے۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد لال سنگھ دہلی سے جموں پہنچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 7:57 PM IST

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد لال سنگھ دہلی سے جموں پہنچے

جموں:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی گہماگہمی زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔

اسی درمیان مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت میں اہم رکن رہ چکے سابق وزیر اور دو بار کانگریس کے رکن اسمبلی چودھری لال سنگھ تقریباً 10 برسوں کے بعد گزشتہ روز بدھ کو دہلی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

سنئیر سیاسی رہنما لال سنگھ کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختئار کرنے کے بعد دہلی سے جموں پہنچے جہاں ان جموں ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال کیا۔سینکڑوں حامیوں نے سنئیر رہنما کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔کانگریس کے رہنما لال سنگھ نے اپنے حامیوں سے ملاقات کی اور الیکشن کی تیاری کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹورل بانڈز پر مودی، امیت شاہ جوابدہ - electoral bonds scam

چودھری لال سنگھ کانگریس کے ٹکٹ پر ادھم پور سیٹ سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ تاہم کانگریس نے ابھی اس سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لال سنگھ 2004 اور 2009 میں ادھم پور سیٹ سے جیتے تھے۔ اگر کانگریس ایک بار پھر لال سنگھ کو ادھم پور سیٹ سے کھڑا کرتی ہے تو اس سیٹ پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.