ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بنگنڈ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ضلع پلوامہ کے بنگنڈ علاقے میں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ یہ علاقہ سبزیاں اگانے کے لیے ضلع میں سر فہرست ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 1:47 PM IST

بنگنڈ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے بنگنڈ علاقے میں عوام کو بجلی، پانی، سڑک جیسے اہم مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کو لے کر عوام میں کافی تشویش پایا جارہا ہے۔ علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام ابتر ہے۔ وہیں علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ علاقے سے جڑنے والی اندرونی سڑکیں بھی کافی خستہ حال ہوچکی ہیں۔

اس ضمن میں پردیش کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر غلام قادر نے اس علاقے کا دورہ کیا جہاں پر مقامی لوگوں نے اپنے شکایت اور مطالبات ضلع صدر کی نوٹس میں لائے تھے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی روز سے ہمارے علاقے کا بجلی ٹرانس فارمر خراب ہے۔

اگرچہ اس کو محمکہ کی جانب سے ٹھیک کیا جاتا ہے، تاہم اکثر یہ رات کے دوران ہی خراب ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر غلام قادر نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسائل کا ازالہ جلد از جلد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

علاقائی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد پردیش کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر غلام قادر نے بات کرتے ہوئے لوگوں کو تیقن دلایا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ گورنر انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے درپیش مسائل کو فوری حل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.