ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپوارہ سڑک حادثہ میں راہگیر ہلاک - Kupwara Road Accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 12:54 PM IST

Updated : Jun 22, 2024, 2:07 PM IST

سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک منی بس کی ٹکر سے راہگیر کی موت واقع ہو گئی۔

کپوارہ سڑک حادثہ میں راہگیر ہلاک
کپوارہ سڑک حادثہ میں راہگیر ہلاک (فائل فوٹو)

سرینگر: شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک منی بس کی زد میں آکر ایک راہگیر کی موت واقع ہو گئی۔ اہلکاروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے لون ہری، کرالپورہ میں ایک اُس وقت ایک راہگیر کی جان چلی گئی جب ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK 092508 نے راہگیر کو ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق منی بس کی زد میں آنے سے راہگیر کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

سڑک حادثے میں فوت ہوئے شہری کی شناخت نثار احمد میر ولد عبد الخالق میر ساکنہ لون ہری کے طور پر ہوئی ہے۔ کپوارہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کر لیا ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں رواں برس نصف درجن سے زائد سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں کئی شہریوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع کے سرحدی علاقہ کرناہ میں اپریل کی 11اور 26تاریخ کو دو حادثات رونما ہوئے جن میں بالترتیب پانچ اور نو افراد زخمی ہو گئے۔ اسکے علاوہ گزشتہ برس اکتوبر ماہ میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں چار افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک ایس یو وی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر سال سڑک حادثات میں سینکڑوں افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ جموں کشمیر میں سب سے زیادہ حادثات سرینگر جموں شاہراہ پر رونما ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زوجیلا میں گاڑی پر بھاری بھرکم پتھر گرنے سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق - zojila road accident

Last Updated : Jun 22, 2024, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.