ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ونٹر گیمز سے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم، سیاحت کو فروغ ملتا ہے: سیکریٹری ٹورزم - سرمد حفیظ

Khelo India Winter Sports کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے پہلے روز سیاحتی مقام گلمرگ میں نوڈک اسکینگ کے مقابلے معنقد ہوئے، جبکہ سیاحت و ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں۔

ونٹر گیمز سے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم، سیاحت کو فروغ ملتا ہے: سیکریٹری ٹورزم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 6:48 PM IST

ونٹر گیمز سے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم، سیاحت کو فروغ ملتا ہے: سیکریٹری ٹورزم

گلمرگ (جموں و کشمیر): ’’کھیلو انڈیا ونٹر گیمز‘‘ کا چوتھا شمارہ آج سے کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں شروع ہو چکا ہے۔ ان کھیلوں میں ملک کی 20 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں سے تقریباً 800 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ او حوالہ سے سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، سرمد حفیظ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ اولمپکس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس (چوتھے) شمارے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن اولمپک میں کھیلے جانے والے مقابلوں کا ہی انعقاد کیا گیا ہے۔

برفباری نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں کے انعقاد میں تاخیر اور درپیش چیلنز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سرمد حفیظ نے کہا: ’’گزشتہ برسوں کے تجربہ کی وجہ سے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد مشکل نہیں، تاہم موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘ سرمد حفیظ نے مزید کہا کہ ’’برف باری ہوتے ہی انتہائی کم وقت میں سبھی آرگنائزرز نے تیاریاں مکمل کیں، اور کھلاڑی بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: گلمرگ میں ’غیر معیاری سکی انفراسٹرکچر‘ پر عمر عبداللہ کا حکومت پر طنز

مستقل کے کھیل مقابلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’اولمپک کو ہدف بنا کر ہی رواں سیزن کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عارف خان اور گل مصطفیٰ کی طرح مزید کھلاڑی عالمی سطح کے مقابلوں خاص کر اولمپک میں بھارت کی نمائندگی کریں۔‘‘ ابتدائی کھیل مقابلوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ونٹر اسپورٹس کے پہلے روز نوڈک اسکینگ کے مقابلے کیے گئے، جبکہ افتتاحی تقریب کے علاوہ رات کو نیٹ سکینگ کا بھی پروگرام طے ہے۔ حفیظ کا دعویٰ ہے کہ ان تقاریب سے نہ صرف کھیل مقابلوں بلکہ سیاحت کو بھی فروغ مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.