ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ چھیننے والوں کو سبق سکھانے کا آخری موقع: ملکا ارجن کھڑگے - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTION - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTION

جموں کشمیر میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے بیچ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے لوگوں سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ریاستی درجہ چھیننے والوں کو "سبق سکھانے" کا عوام کے پاس آخری موقع ہے...'

ملکا ارجن کھڑگے
ملکا ارجن کھڑگے (FILE PHOTO)
author img

By PTI

Published : Oct 1, 2024, 12:35 PM IST

Updated : Oct 1, 2024, 1:53 PM IST

انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے سرمائی دارالحکومت جموں سمیت سات اضلاع کی 40 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ 39.18 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔

اسی بیچ ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ 'یہ ان لوگوں کو "سبق سکھانے" کا آخری موقع ہے جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے ریاست کا درجہ چھین لیا، کانگریس صدر نے کہا۔ "یاد رکھیں کہ ایک ووٹ آپ کے مستقبل کو بدل سکتا ہے۔ تقدیر اور روشن مستقبل کا آغاز، جو آئینی حقوق کو محفوظ بناتا ہے اس حق کو استعمال کریں۔'

انہوں نے کہا کہ "نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع کو یقینی بنانے، بدعنوانوں سے مقابلہ کرنے، اپنے زمینی حقوق کی حفاظت اور ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایک ووٹ کافی قیمتی ہے۔''

کھڑ گے نے مزید کہا کہ ہم ووٹروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ان کی شرکت سے ہوگا۔ ایک بار پھر میں آپ سے ووٹنگ کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: والمیکی سماج کے لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈالا، کہا بی جے پی ہمارے لیے بھگوان

تیسرے مرحلے میں آج بارہمولہ، اُڑی، رفیع آباد، پٹن، گلمرگ، سوپور اور بارہمولہ ضلع میں وگورا کریری میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ کپواڑہ ضلع میں کپواڑہ، کرناہ، ترہگام، ہندواڑہ، لولاب اور لنگیٹ اور بانڈی پورہ ضلع میں بانڈی پورہ، سوناواری اور گریز میں بھی پولنگ جاری ہے۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ہونا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2024, 1:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.