بارہمولہ (جموں و کشمیر): پولیس نے بارہمولہ میں بین مذہبی شادی (انٹر رلیجن میریج) معاملے کا نوٹس لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کو کسی بھی گمراہ کن پوسٹ پھیلانے کے خلاف ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جمعہ کی دیر شام پولیس نے کہا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لڑکی کے والد کے ذریعہ اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد ایک بین مذہبی معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
پولیس کے ایک بیان کے مطابق 16 اگست 2024 کو، پولیس اسٹیشن کریری میں محی الدین شیخ نام کے شخص نے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جو 16 اگست کی صبح سے لاپتہ تھی۔ آج 23 اگست 2024 کو معلوم ہوا ہے کہ 19 اگست 2024 کو مذکورہ لڑکی نے مذہب تبدیل کر کے نوی ممبئی کے ساگر پردیپ سنگھ سے شادی کر لی ہے۔ ضلع پولیس بارہمولہ کے پی ایس کریری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Baramulla police takes cognisance of matter; issues advisory to social media users.
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) August 23, 2024
On 16 Aug 2024, police station Kreeri lodged missing report in respect of daughter of one Gh Mohi-ud-din Sheik (other details with-held), who was missing since morning of 16th August.
پولیس کے مطابق انہوں نے دیکھا کہ بہت سے شرپسند اور سماج دشمن عناصر اس واقعہ کو افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کے لیے پوسٹس لکھ رہے ہیں/شیئر کر رہے ہیں۔ گمراہ کن اور اشتعال انگیز شیئر کرنے سے مختلف قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور ایسا کرنا سخت قانونی کارروائی کی بنیاد بنے گا۔
پولیس ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ 'سبھی کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد شیئر نہ کریں۔ اگر اس طرح کے مواد کو لکھا اور شیئر کیا گیا ہے تو اسے حذف کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: