ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

وادی کشمیر میں منگل کو دوسرے روز بھی برف و باراں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری
کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 1:13 PM IST

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

سرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں منگل کو بھی میدانی علاقوں سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے کشمیر کے طول و ارض میں وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بالائی علاقوں میں جہاں گزشتہ روز چار سے پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی وہیں سیاحتی مقامات سونہ مرگ اور گلمرگ میں ایک فٹ سے بھی زیادہ برفباری ہوئی ہے، تاہم کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔

برفباری سے جہاں موسم میں تبدیلی واقع ہوئی ہے وہیں اس سے کسانوں خاص کر سیاحت سے جڑے افراد کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ سردیوں کے شہنشاہ ’چلہ کلاں‘ کے چالیس روز تقریباً خشک ہی رہے جس سے سیاحت سے جڑے افراد کو کافی نقصان ہوا تھا۔ جبکہ معروف اسکی ریزارڈ گلمرگ میں درجنوں سیاحوں نے پیشگی بکنگ کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔ برفباری نہ ہونے کے سبب گلمرگ میں طے شدہ ونٹر گیمز کو بھی معطل کیا گیا۔ ونٹر گیمز فروری کے پہلے ماہ میں طے تھے تاہم اب بدھ یعنی 21فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پلوامہ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری، مقامی آبادی میں خوشی

وادی کشمیر میں دسمبر اور جنوری ماہ میں برفباری نہ ہونے سے کسان خاص کر باغ مالکان بھی کافی مایوس نظر آ رہے تھے تاہم اب بارشوں اور برفباری کے سبب انہوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔ ادھر، وادی کے آبی ذخائر میں بھی پانی کی سطح کافی کم ہو چکی تھی اور بارشوں اور برفباری سے پانی کی سطح کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار میں بھی بہتری کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.