ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر یونیورسٹی نے 7 مارچ کو لئے جانے تمام امتحانات ملتوی کردئیے - امتحانات ملتوی

Kashmir University Postpones Exams کشمیر یونیورسٹی نے وزیراعظم مودی کے دورہ کے پیش نظر 7 مارچ کو منعقد ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 5:20 PM IST

سرینگر: کشمیر یونیورسٹی نے 7 مارچ کو لئے جانے تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی نے 7 مارچ یعنی جمعرات کو منعقد ہونے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ بدھ کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات جو 7 مارچ کو ہونے والے تھے ملتوی کر دیے گئے ہیں، ایسے میں مذکورہ امتحانات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یونیورسٹی حکام نے اگرچہ امتحانات ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے پیش نظر اس دن منعقدہ ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس قبل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 7 مارچ کو دسویں جماعت کے پیشہ وارانہ مضامین میں لیے جانے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 مارچ کو سرینگر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ کشمیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.