ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں برفباری سے نمٹنے کے لیے میکنکل ڈپارٹمنٹ مستعد - کشمیر برفباری

Snow Clearance in Baramulla: میکنکل ڈویژن بارہمولہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کا کہنا ہے کہ زیادہ برفباری کی صورت میں قومی شاہراہ کو ترجیح دی جاتی ہے جس کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر اور اسپتالوں کو جانے والی سڑکوں پر سے برف صاف کی جاتی ہے۔

بارہمولہ میں برفباری سے نمٹنے کے لیے میکنکل ڈپارٹمنٹ مستعد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 1:30 PM IST

بارہمولہ میں برفباری سے نمٹنے کے لیے میکنکل ڈپارٹمنٹ مستعد

بارہمولہ (جموں کشمیر): محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں میکنکل ڈپارٹمنٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر سے برف ہٹانے اور ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنائے جانے اور عوام کو راحت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کے لیے اہلکاروں اور جدید مشینری کو مستعد رکھا گیا ہے۔

میکنکل ڈویژن سے وابستہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر گوہر احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’محکمہ، برفباری سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ ہماارے پاس جدید ترین تیس مشینیں ہیں جو کسی بھی علاقے، سڑک یا ڈھلان پر سے برف صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جبکہ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے لیے بھی خصوصی اور جدید سہولیات سے لیس بیس مشینیں چھوبیس گھنٹے تیار رہیں گی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سے ہی بارہمولہ ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، رفیع آباد، حاجی بل، رام پورہ علاقوں میں برف کو ہٹانے کے لیے مشینری روانہ کی گئی ہے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ بارہمولہ کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی کنٹرول رومز نصب کیے گئے ہیں جہاں ہمہ وقت عملہ موجود رہے گا۔

مزید پڑھیں: Beacon Machinery on Job Clearing Snow بالتل میں بیکن کا عملہ برف ہٹانے میں مصروف

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ برفباری کی صورت میں قومی شاہراہ کو ترجیح دی جاتی ہے، پھر تحصیل ہیڈکواٹر اور اسپتالوں کو جانے والی سڑکوں پر سے برف صاف کی جاتی ہے تاکہ عوام کو زیادہ دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریاں اثناء، انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ سڑک پر گاڑیوں کو پارک نہ کریں کیونکہ اس سے برف ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.