ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی میں خشک موسم سے نجاب کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام جاری

Dry Spell in Kashmir: وادی کشمیر میں جاری طویل خشک موسم سے نجات کی خاطر فرزندان توحید کی جانب سے نماز استسقاء کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

وادی میں ’نماز استسقاء‘ کا اہتمام جاری
وادی میں ’نماز استسقاء‘ کا اہتمام جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 1:18 PM IST

وادی میں ’نماز استسقاء‘ کا اہتمام جاری

سرینگر: وادی کشمیر میں ناموافق موسمی صورتحال اور مسلسل خشک سالی سے نجات کی خاطر ’’ نماز استسقاء‘‘ اور دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سرینگر کے راج باغ علاقے میں بھی ’’نماز استسقاء‘‘ ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں نہ صرف راج باغ بلکہ اس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی اور باراں نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے، بلکہ بارش اور برفباری کے اس موسم میں خشک سالی کی وجہ سے نہ صرف کاشتکاری سے وابستہ لوگوں میں فکر و تشویش پائی جا رہی ہے بلکہ عام لوگوں کے کیلئے بھی متعدد بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ایسے میں وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے 40 دنوں پر محیط ’’چلہ کلان‘‘ تقریباً اختتام پزیر ہونے کو جبکہ ابھی تک صرف پہاڑی علاقوں میں ہی ہلکی برف باری ہوئی۔ سال کے اس موسم میں عام طور پر میدانی علاقوں سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوتی جبکہ پہاڑی علاقوں میں جمی برف سے سیاح بھی لطف اندوز ہوتے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق 26 جنوری کو وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی تاہم میدانی علاقوں میں خشک موسم جاری ہے۔

ادھر راج باغ علاقے میں ’’ نماز استسقاء‘‘ کے بعد لوگوں نے امید ظاہر کی کہ ’’الله تبارک وتعالیٰ ہمارے گناہوں اور خطاؤں کو معاف کر کے اس ناموافق موسمی صورتحال اور خشک سالی سے نجات دے گا۔‘‘ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اہالیان کشمیر کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک زبردست آزمائش اور ابتلا کا سامنا ہے اور جس طرح کشمیری سماج میں ہر طرح کے انحطاط اور بے راہ روی نے اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اللہ کی طرف سے آزمائش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس طرح کی آزمائشوں کے وقت ہمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رجوع کرکے دعاؤں کا سہارا لینا چاہئے اور ثابت قدم رہنے کی توفیق مانگنی چاہئے، تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ عطا کرے۔‘‘

مزید پڑھیں: بارش کے لیے نماز استسقاء

مذہبی اداروں کے سربراہان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز ’’استسقاء‘‘ کا اہتمام کریں اور بارش اور سخت موسم سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے انفرادی اور اجتماعی طور پر دعا کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سرینگر کی تاریخ جامع مسجد کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی ’’نماز استسقاء‘‘ اور خاص دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.