سرینگر:کشمیر پولیس زون نے ہفتے کے روز انتخابات سے متعلق سوالات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے "الیکشن ہیلپ لائن" قائم کی۔
اس حوالے سے کشمیر پولیس زون نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "انتخابات سے متعلق سوالات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے، جموں و کشمیر پولیس کشمیر زون نے پی سی آر کشمیر میں 24×7 "الیکشن ہیلپ لائن" نمبر 8899868589 قائم کیا ہے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لیے پانچ مرحلوں میں ہونگے انتخابات
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے 16 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق جموں و کشمیر میں ووٹنگ کا عمل پانچ مرحلوں میں ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا آغاز فیز 1 (اُدھم پور) میں 19 اپریل کو ووٹنگ کے ساتھ ہوگا، اس کے بعد فیز 2 (جموں) 26 اپریل کو، فیز 3 (اننت ناگ) 7 مئی کو، فیز 4 (سرینگر) 13 مئی، اور فیز 5 (بارہمولہ) 20 مئی کو۔ ان مراحل کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔