ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی میں خشک موسم کا اختتام، گلمرک میں برفباری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 9:56 PM IST

Kashmir dry spell finally ends with light snowfall, rain وادی میں آسمان ابر آلود ہے اور سرد ہوا کی لہر بھی دوڑ رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے آنے والے وقت میں موسم کروٹ لے گا اور برفباری اور بارشیں ہوں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

وادی میں خشک موسم کا اختتام، گلمرک میں برفباری

سرینگر: وادی کشمیر میں دو ماہ کی خشک سالی اس وقت ختم ہوئی جب کئی مقامات پر درمیانی برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے تین کے دوران میں برفباری اور بارش کا قوی امکان ہے۔ محکمے کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرک اور سونہ مرگ میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری ہوئی جبکہ ضلع شوپیان میں مغل روڈ ہے علاقے میں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع ہے، جبکہ مغل روڈ شوپیان کے راجوری اضلاع کو جوڑنے والے سڑک ہے۔

وادی میں آسمان ابر آلود ہے اور سرد ہوا کی لہر بھی دوڑ رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے آنے والے وقت میں موسم کروٹ لے گا اور برفباری اور بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کی مطابق وادی میں 28 جنوری سے 31 جنوری تک برفباری اور بارشوں کا قوی امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق شمالی کشمیر کے اضلاع میں ان ایام میں بھاری برفباری اور بارشوں کا امکان ہے، جبکہ 31 جنوری کو وادی بھر میں برفباری اور بارشں ہو گی۔

غور طلب ہے کہ کشمیر میں نومبر کے ماہ سے خشک سالی چل رہی ہے جس سے یہاں پانی کی کمی واقع ہورہی ہے، جبکہ جنگلات میں بھی آگ کے کئی واردات پیش آئے۔ خشک سالی کی وجہ سے عوام میں تشویش پیدا ہوئی ہے، تاہم یہاں لوگوں نے برفباری اور بارش کے لئے دعائیں اور نوافل نمازیں بھی ادا کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.