ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جسٹس محمد یوسف نے ہائی کورٹ آف جموں وکشمیر اور لداخ کے ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا - jammu kashmir high court

JK high Court judges جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوتیشور سنگھ نے پیر کو محمد یوسف وانی کو ایڈیشنل جج کے عہدے کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی اب جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد چیف جسٹس سمیت 16 ہوگئی۔

Etv Bharatjustice-mohd-yousuf-wani-sworn-in-as-additional-judge-of-high-court-of-jammu-and-kashmir-and-ladakh
جسٹس محمد یوسف نے ہائی کورٹ آف جموں وکشمیر اور لداخ کے ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 9:50 PM IST

سرینگر: جسٹس محمد یوسف وانی نے آج ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ کے کورٹ روم میں منعقد ہوئی.

چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے حلف برداری کی تقریب کی سرپرستی کی، معزز معززین اور قانونی ماہرین کی موجودگی میں جسٹس وانی کو حلف دلایا۔ جسٹس تاشی ربستان، رجنیش اوسوال، ونود چٹرجی کول، سنجے دھر، جاوید اقبال وانی، راہول بھارتی، موکشا کھجوریا کاظمی، اور وسیم صادق نرگل نے ذاتی طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں جموں سے ورچول موڈ سے جسٹس اتل سریدھرن، سنجیو کمار، سندھو شرما، پونیت گپتا، محمد اکرم چودھری، اور راجیش سیکھری نے شرکت کی۔جسٹس وانی کی تقرری کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد چیف جسٹس سمیت 16 ہو گئی۔

مزید پڑھیں: محمد یوسف وانی ہائی کورٹ آف جموں وکشمیر اور لداخ کے ایڈیشنل جج مقرر

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کالجیم کی طرف سے تقریباً دس روز قبل سفارش موصول ہونے کے بعد، صدر جمہوریہ ہند نے باضابطہ طور پر محمد یوسف وانی کو 2 سال کی مدت میعاد کے لیے ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.