ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیراعظم مودی کے دورے کے مدنظر سرینگر ڈرون آپریشنز کے لیے 'عارضی ریڈ زون' - SRINAGAR TEMPORARY RED ZONE - SRINAGAR TEMPORARY RED ZONE

عالمی یوم یوگا کی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے پی ایم مودی جمعرات کو سرینگر پہنچیں گے۔ پی ایم مودی جمعہ کی صبح یہاں ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ مرکزی تقریب کی قیادت کریں گے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرینگر کو ڈرون آپریشنز کے لیے ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

سرینگر ڈرون آپریشنز کے لیے 'عارضی ریڈ زون'
سرینگر ڈرون آپریشنز کے لیے 'عارضی ریڈ زون' (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 10:42 AM IST

سرینگر: 21 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے دورے پر آئیں گے۔ پی ایم مودی کے دورے سے عین قبل سرینگر کو ڈرون آپریشن کے لیے 'عارضی ریڈ زون' قرار دے دیا گیا ہے۔ پی ایم مودی لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں کشمیر کا اپنا پہلا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منگل کو ڈرون آپریشن پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ پولیس کے مطابق، ریڈ زون میں تمام غیر منظور شدہ ڈرون آپریشنز ڈرون رولز، 2021 کی متعلقہ دفعات کے مطابق تعزیری کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔

جمعرات کو پی ایم مودی سرینگر پہنچیں گے اور جمعہ کے روز عالمی یوم یوگا کی تقریبات کے موقع پر ایس کے آئی سی سی میں عالمی یوم یوگا کی مرکزی تقریب کی قیادت کریں گے۔

سرینگر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’ڈرون رولز 2021 کے قاعدہ 24(2) کے دفعات کے مطابق سرینگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لیے عارضی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ، 'ریڈ زون' میں تمام غیر مجاز ڈرون آپریشنز ڈرون قوانین کی دفعات کے مطابق تعزیری کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔ سرینگر میں ایک سرکاری اہلکار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ، "پروگرام کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تیاریاں جاری ہیں۔" اس تقریب میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے جن میں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو کے مطابق عالمی یوم یوگا کی تقریبات جمعہ کو سرینگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (SKICC) میں منعقد کی جائیں گی۔

جادھو نے مزید کہا کہ "یوگا سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔ حالیہ برسوں میں لاکھوں لوگوں کی پرجوش شرکت کمیونٹیز پر یوگا کے گہرے اثرات کی عکاسی کرتی ہے،"

آیوش کے وزیر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے ہر گاؤں کے سربراہ کو خط لکھ کر دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر شمولیت اور یوگا کے پھیلاؤ پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کی درخواست کے جواب میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 2014 میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.