گاندربل: مزکر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ (جے کے یو ایم) پارٹی کی جانب سے ہریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر شیخ اشفاق جبار نے سکولر خیال کے امیدواروں کی حمایت کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر نے تصدیق کی کہ ان کا کوئی بھی رکن سری نگر کی دو پارلیمانی نشستوں پر لوک سبھا انتخابات نہیں لڑے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے صدر شیخ اشفاق جبار نے کہا کہ پارٹی ان امیدواروں کی مکمل حمایت میں کھڑی ہے پھر چاہے وہ پی ڈی پی ہو کانگرس ہو یا پھر نیشنل کانفرنس جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے بارے میں صاف اور دیانتدارانہ نظریہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: شار علاقے میں اپنی پارٹی کے کنونشن کا انعقاد
جے کے یو ایم کے بانی اور صدر، شیخ اشفاق جبار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی صرف جموں و کشمیر کو ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے وجود میں آئی ہے۔ شیخ اشفاق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو خودغرض، جھوٹ اور فریب والی خاندانی سیاست کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس لیے وہ پوری طرح سے ان سب عناصر سے چھٹکارا پانے کے منتظر ہیں۔