ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عارضی ملازمین نے کیا اجرت واگزار کرنے کا مطالبہ - Dailywagers Protest

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں وائلٹ لائف محکمہ سے وابستہ عارضی ملازمین نے منیمم ویجز ایکٹ لاگو کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے عرصہ طویل سے ان کی رکی پڑی اجرت واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔

عارضی ملازمین نے کیا اجرت واگزار کرنے کا مطالبہ
عارضی ملازمین نے کیا اجرت واگزار کرنے کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 6:47 PM IST

عارضی ملازمین نے کیا اجرت واگزار کرنے کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منیمم ویجز ایکٹ لاگو کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ جموں کشمیر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر بابو حسین ملک نے بھی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے عارضی ملازمین کے ساتھ منی سیکریٹریٹ شوپیاں میں منعقد کیے گئے احتجاج میں شمولیت اختیار کی۔

احتجاج میں شامل بیشتر عارضی ملازمین گزشتہ 20 سال سے محکمہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طویل عرصے سے زیر التوا تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ان عارضی ملازمین نے کہا کہ انہیں اجرت نہ دیے جانے کے باعث سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انکی اجرت طویل عرصہ سے ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ بابو حسین ملک نے بھی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اپنی آواز بلند کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان عارضی ملازمین کے مطالبات کو فوری طور پر حل کرے۔

ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نے شوپیاں ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں تندہی سے اپنے فرائض انجام دے رہے سبھی عارضی ملازمین کی زیر التوا تنخواہوں کی فوری طور پر واگزار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالہ سے مرتب کی گئی فہرست کو شائع کرنے اور اس عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر میں منیمم ویجز ایکٹ لاگو کرنے کا تاریگامی کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.