ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں پولیس کی جانب سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام - Badmintion Championship For Girls - BADMINTION CHAMPIONSHIP FOR GIRLS

Badmintion Championship In Tral ضلع پلوامہ میں ترال پولیس کی جانب سے انڈوراسٹیڈیم میں لڑکیوں کے لئے بیڈمنٹن چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ ترال پولیس کا کہنا ہے کہ بیڈمنٹن تورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کو کھیل کود کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

ترال میں ۔پولیس کی جانب سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 7:37 PM IST

ترال میں پولیس کی جانب سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام

ترال: سوک ایکشن پروگرام کے تحت ترال پولیس نے عام لوگوں کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے علاقے میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ترال میں واقع انڈور اسٹیڈیم میں لڑکیوں کے لیے یک روزہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس میں ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس یک روزہ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے موقعے پر اے ڈی سی ترال ساجد نقاش کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود رہیں۔

اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ نے بتایا کہ ترال علاقے میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان صلاحتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔ اس تبدیلی سے معاشرے کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں کچھ بہتر کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ وہ خود کو مقابلے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں سب ڈیژن ترال کی 12ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی، میڈلز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ جب کہ مقامی صحافیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:برجن اسپورٹس اگلر کی ٹیم نے بی پی ایل کا فائنل جیتا

ایس ڈی پی او ترال نے جیتنے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس علاقے میں کھیلوں کود اور تعلیم کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.