ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: گلاب باغ میں کھیل گاہ نہ ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی - ترال گلاب باغ میں کھیل گاہ

Tral Play Grounds: ترال میں کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں میں مایوسی ہے۔ نوجوانوں نے کہا کہ پوری وادی میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے کام کیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارا گاؤں اس حوالے سے نظر انداز کر دیا گیا۔

ترال: گلاب باغ میں کھیل گاہ نہ ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 12:34 PM IST

ترال: گلاب باغ میں کھیل گاہ نہ ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی

ترال: جہاں ایک طرف ایل جی انتطامیہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جس کی وجہ سے نوجوان کھیل کود کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ تاہم جنوبی کشمیر کے ترال میں موجود گلاب باغ میں کھلاڑیوں کو آج بھی کھیل کے میدان کا انتظار ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے اندر مایوسی پائی جارہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے گلاب باغ کے نوجوانوں نے کہا کہ پوری وادی میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے کام کیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارا گاؤں اس حوالے سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس گاؤں کے بچے آج بھی مقامی نالے میں کھیل کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دیہی ترقی علاقوں میں کھیل گاہ تو تعمیر کیا جارہا ہے لیکن گلاب باغ میں جہاں اسٹیٹ لینڈ بھی دستیاب ہے، اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے۔ مقامی کھلاڑیوں کی بات کریں تو ان کا دعوی ہے کہ یہاں ٹیلینٹ موجود ہے لیکن پلیٹ فارم مہیا نہ ہونے سے اس گاؤں اب تک کوئی بڑا کھلاڑی پیدا نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلاب باغ میں کھیل گاہ موجود نہ ہونے کے بارے میں جب بی ڈی او ڈاکٹر محمد اشرف سے رابطہ قائم کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ یہ گاؤں پنچایت حلقہ نودل کے ساتھ آتا ہے، جہاں پہلے ہی ایک کھیل گاہ لوگوں کو وقف کی گئی ہے اور یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر گاؤں میں پلے گراؤنڈ بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.