ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں عکسریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن جاری - BANDIPORA SEARCH OPERATION

بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورز آج پورے علاقے میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔

بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن جاری
بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 11:58 AM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے پنار گاؤں میں جمعہ کے روز فائرنگ کرنے والے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔ گذشتہ روز دیر شام عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آج عسکریت پسندوں کو تلاش کر کے بے اثر کرنے کے لیے فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، فوج کی چنار کور نے جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ " بانڈی پورہ کے علاقے پنار میں چوکس اہلکاروں نے یکم نومبر کی شام دیر مشکوک نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے چیلنج کیے جانے پر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور اس دوران وہ جنگل میں فرار ہو گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔''

عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے کے لیے کئی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ خطے میں آنے جانے والے تمام راستوں اور ناکوں کو بند کر تے ہوئے مسلح فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ جنگل میں چھپے دہشت گردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے خانیار میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم، انکاونٹر جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.