ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ سے سنگروانی تک خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج - Protest In Pulwama - PROTEST IN PULWAMA

Local Residents Protest: پلوامہ سے سنگروانی جانے والی سڑک کئی جگہوں پر خستہ حال ہوچکی ہے جس سے مسافروں کے ساتھ ساتھ عام راہگیروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک مختلف مقامات پر دھنس گئی ہے۔ یہ سڑک ضلع کے کئی پہاڑی علاقوں کو ضلع ہیڈکوارٹر سے ملاتی ہے۔ یہ سڑک تقریباً تین درجن دیہاتوں کے لیے اہم رابطہ ہے۔

پلوامہ سے سنگروانی تک خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 2:44 PM IST

پلوامہ سے سنگروانی تک خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع خستہ حال سڑک کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خستہ حال سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ سنگروانی اور رہائشی وادی کے دوسرے حصوں میں جانے کے لیے اس سڑک کا استعمال کرتے ہیں۔

یچھگوزہ کے رہائشی انعام الحق وانی نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقے میں خاص طور پر رات کے اوقات میں متعدد حادثات رونما ہوتے ہیں اور اگر سڑک کی فوری مرمت نہ کی گئی تو اس سڑک پر جان لیوا حادثے ہوسکتے ہیں جب کہ آج تک کئی ہوئے بھی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور متعلقہ محکمہ سے گزارش کی کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں اور سڑک کی جلد از جلد مرمت کرائیں تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گلزار پورہ پلوامہ سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی پلوامہ جاوید احمد ڈار نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے اور جلد ہی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس سڑک کی مرمت کی جائے گی اور مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.