پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں آج محمکہ باغبانی پلوامہ کی جانب سے کسانوں کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں محمکہ کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ پروگرام میں محمکہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، محمکہ باغبانی کے ضلع آفسر جاوید احمد اور محمکہ کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی جب کہ اس پروگرام میں کسانوں کی ایک اچھی تعداد نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے دوران کسانوں کو محمکہ کی جانب چلائی جانے والے اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی تاکہ کسانوں ان اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فاعدہ اٹھائیں۔ اس موقعے پر ہائی ڈینسٹی اور دیگر کئی اسکیموں کے بارے میں کسانوں کو جانکاری دی گئی۔ اس موقعے پر اعجاز احمد نام کے ایک کسان نے محمکہ باغبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کا پروگرام علاقے میں پہلی مرتبہ ہوا جہاں پر محمکہ کے افسران نے ہمیں محمکہ کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اس طرح کے پروگراموں شامل ہونا چاہیے تاکہ وہ روزگار کمانے کے اہل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: برف ہٹانے کیلئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے: ایس ایم سی کمشنر
اس موقعے پر محمکہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمکہ کی جانب سے کسانوں اور نوجوانوں کے لئے مختلف اسکیمیں چلائی جا رہی ہے تاکہ یہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو ساتھ ہی یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے اہل ہو۔ انہوں نے کہا محمکہ کی جانب سے محتلف اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں جن سے کسانوں کو استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری ادویات یا کھادوں کو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔