ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے رہائشی پر PSAعائد، ادھمپور جیل روانہ - PSA Slapped on Baramulla Resident - PSA SLAPPED ON BARAMULLA RESIDENT

بارہمولہ پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت ایک شہری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھمپور روانہ کر دیا ہے۔

بارہمولہ کے رہائشی پر PSAعائد، ادھمپور جیل روانہ
بارہمولہ کے رہائشی پر PSAعائد، ادھمپور جیل روانہ (تصویر: جے کے پولیس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 7:20 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ’’ملک مخالف سرگرمیوں‘‘ میں ملوث ایک شخص کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کے مطابق بلال احمد شلہ (عرف جانا) ولد غلام قادر ساکنہ اسٹیڈیم کالونی، بارہمولہ پر مجاز اتھارٹی سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت باضابطہ طور نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ بارہمولہ پولیس کے مطابق اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھمپور روانہ کر دیا گیا۔

بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ بلال کے خلاف کئی مقدمات درج تھے اور وہ ’’امن و امان‘‘ میں رخنہ ڈالنے کے کئی واقعات میں بھی ملوث تھا۔ اس کے خلاف بہت سی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اس نے اپنی ’’ملک مخالف اور سماجی کش سرگرمیوں کو جاری رکھا۔‘‘ جس کے بعد ایک ڈوزیئر تیار کرکے متعلقہ ضلع مجسٹریٹ سے پی ایس اے کے احکامات حاصل کیے گئے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے عسکریت پسندی، مختلف مخالف سرگرمیوں یا پتھر بازی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گزشتہ تین دہائیوں سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور کسی بھی شخص کو جیل بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیجے گئے شخص کو بغیر ٹرائل کے دو سال تک قید میں رکھا جا سکتا ہے اور چھ ماہ کے بعد ہی نظر بند رکھے گئے شخص کو ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔ جموں کشمیر میں سبز سونے کی لوٹ کو روکنے اور لکڑی اسمگلروں کے خلاف پی ایس اے قانون کو متعارف کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی نے ہی نوجوانوں پر پی ایس اے عائد کیا: سجاد لون - Sajjad Lone Files Nomination

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.