ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ اور پلوامہ میں دہائیوں سے مفرور چھ ملزمین گرفتار - Absconders Arrested in Kashmir - ABSCONDERS ARRESTED IN KASHMIR

Arrest in Pulwama and Paramulla: جموں و کشمیر پولیس کے مطابق بارہمولہ میں چار اور پلوامہ میں دو مفرور افراد کو گرفتار کیا گیا جو گذشتہ کئی دہائیوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہے تھے۔

بارہمولہ اور پلوامہ میں دہائیوں سے مفرور چھ ملزمین گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 1:40 PM IST

Updated : Mar 24, 2024, 1:48 PM IST

ہلوامہ: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے 4 مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن پٹن، پولیس اسٹیشن چندوسہ، پولیس اسٹیشن شیری اور پولیس اسٹیشن کنزر میں مقدمے درج ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے گذشتہ دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے 4 مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے جو پولیس اسٹیشن پٹن، پولیس اسٹیشن چندوسہ، پولیس اسٹیشن شیری اور پولیس اسٹیشن کنزر میں درج مقدموں میں ملوث تھے۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت منظور احمد شاہ ولد عبدالمجید شاہ ساکن عید گاہ سری نگر، محمد رفیق کھتان ولد سیف الدین ساکن رنگا والی ٹنگمرگ، محمد یوسف شیخ ولد غلام رسول ساکن بجتھالن بونیار اور بابر بشیر پالا ولد بشیر احمد ساکن کرنکشیون سوپور کے طور پر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سی آر پی سی کے سیکشن 512 کے تحت فرسٹ ایڈیشنل سیشنز جج بارہمولہ کی عدالت، جے ایم آئی سی ٹنگمرگ اور سب جج جی ایم آئی اسی بارہمولہ نے ملزموں کے خلاف وارنٹ جاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں گرفتار ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

  • پلوامہ میں دو مفرور ملزمین گرفتار

وہیں پلوامہ میں پولیس نے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جو گذشتہ دو دہائیوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ پلوامہ پولیس کی ایک خصوصی پولیس ٹیم جو مفروروں کو پکڑنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی، نے دو ایسے مفرور افراد کو گرفتار کیا جو گذشتہ دو دہائیوں سے پولیس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان دونوں کے خلاف پولیس اسٹیشن راجپورہ میں مقدمات درج تھے۔ ان میں ایک ملزم کی شناخت منظور احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن باغ سنگروانی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 08/1999 زیر دفعہ 376، 366 آر پی سی درج ہے۔ وہیں دوسرے ملزم کی شناخت جاوید احمد ٹیڈوا ولد محمد یاسین ٹیڈوا ساکن سنگروانی کے طور پر ہوئی ہے جس کے خلاف سیکشن 379 آر پی سی 6 ایف ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 89/2008 پولیس اسٹیشن راجپورہ میں درج ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

یو این آئی مع مشمولات
مزید پڑھیں:
سری نگر میں چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

علیحدگی پسند تنظیم کے خلاف یو اے پی اے نافذ کرنے کا ریاستوں کو اختیار

Last Updated : Mar 24, 2024, 1:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.