پلوامہ:جہاں مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے سنجیدہ نظر آرہی ہے۔ وہیں محمکہ کھیل کود اور اسپورٹس کونسل کی جانب سے بچوں کو کھیلنے کے لئے جہاں اسٹیڈیم تعمیر کئے جارہے وہی کئی علاقوں میں نوجوانوں نجی طور بھی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے آگے آرہے ہیں۔
وہیں اگرہم ضلع پلوامہ کے آرمپورہ کی بات کریں تو یہاں پر بھی نوجوانوں نے نجی طور پر ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے جہاں کئی علاقوں کے نوجوانوں کھیلنے کے لئے آتے ہیں۔ یہ علاقے اگرچہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے نزدیک ہی ہیں اور اس میں یہ اسٹیڈیم بھی آتا ہے۔ یہاں پر نوجوانوں 30 برسوں سے کھیل کود کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ اب اس اسٹیڈیم پر کولڈ اسٹور یونٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس کے خلاف مختلف علاقوں کے نوجوان سراپا احتجاج ہیں۔
اس سلسلے میں آج کئی علاقوں کے نوجوانوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ یہاں پر کوئی بھی یونٹ تعمیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہمارے سارے علاقے کی گھاس چراہی زمین اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہے جہاں پر کئی یونٹس تعمیر کیے جاچکے ہیں لیکن اب اس اسٹیڈیم پر کولڈ اسٹوریج یونٹ تعمیر کیا جارہا ہیں جو علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرنس منشور کمیٹی کا چوتھا اجلاس
وہیں اس حوالے سے نیشنل کانفرنس کے سئینر لیڈر شبیر احمد نے بھی اس علاقے کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یہاں نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ سرکار اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ اس حوالے مناسب قدم اٹھائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کا میدان مع سہولیات فراہم کیا جائے۔