ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی ملک میں خاص مقام حاصل کر چکی ہے: ایل جی سنہا - IUST FOUNDATION WEEK

اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ میں فاؤنڈیشن ویک کی اختتامی تقریب پر ایل جی منوج سنہا نے مہمان خصوصی کے طوپر شرکت کی۔

ا
ایل جی منوج سنہا (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 3:17 PM IST

اسلامی یونیورسٹی اونتی پورہ نے منایا فاؤنڈیشن ویک (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، (IUST) اونتی پورہ میں فاؤنڈیشن ویک کی اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی کے طوپر شرکت کی۔ ایل جی سنہا نے ٹیک ایکسپو کا افتتاح کیا اور اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ’’اسلامک یونیورسٹی نے قلیل مدت میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور اس یونیورسٹی نے تحقیق، علم و ادب اور سکل ڈیولپمنٹ میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔‘‘

ایل جی نے مزید کہا کہ ’’ہمارے ملک کو سونے کی چڑیا اسی لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ہمارا ملک ماضی سے ہی علم و ادب کا مرکز رہا ہے۔‘‘ اسلامک یونیورسٹی کی ترجیحات کو سراہتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ اس قسم کی یونیورسٹی سے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ مزید استوار ہوتا ہے۔ منوج کے مطابق ’’ہمارا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس حوالے سے ملک کے تعلیمی اداروں میں بہتری لاکر ہی ہم ملک کی کلہم ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘‘

ایل جی کے ہمراہ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی پروفیسر محمد مبین اور ڈاریکٹر سکمز محمد اشرف گنائی بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے ایل جی منوج سنہا کی جانب سے یونیورسٹی کو بھرپور تعاون دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یونیورسٹی اپنے عزائم کی تکمیل تک جدوجہد کرے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں سہ روزہ آیوش کانفرنس کا اہتمام

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کانووکیشن -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.