ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کون ہوگا جموں کشمیر اسمبلی کا اسپیکر؟ پہلی نشست میں بڑے فیصلے متوقع - JK ASSEMBLY SPEAKER

جموں و کشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس 4 نومبر کو اسپیکر کے انتخاب سے شروع ہوگا، 370 کی بحالی پر قرارداد بھی پیش ہوگی۔

ا
کون ہوگا جموں کشمیر اسمبلی کا اسپیکر؟ عبد الرحیم راتھر قوی دعویدار (فائل فوٹوز)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 8:14 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 4 نومبر سے سرینگر اسمبلی کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب پہلے دن ہوگا، جبکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایوان سے خطاب کریں گے۔ عبوری اسپیکر - مبارک گل - نے منگل کو پانچ روزہ اجلاس کا عارضی شیڈول جاری کیا ہے جو 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

نیشنل کانفرنس کے ذرائع کے مطابق حلقہ چرار شریف سے ایم ایل اے عبد الرحیم راتھر اسپیکر کے عہدے کے لیے پارٹی کے ممکنہ امیدوار ہیں، تاہم پارٹی قیادت کل تک حتمی فیصلہ کرے گی۔ راتھر سات بار ایم ایل اے اور سابق ریاست جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں اور انہیں اس (اسپیکر کے) عہدے کے حوالے سے کچھ ہچکچاہٹ بھی ہے۔

این سی اور کانگریس کے اتحاد کو کل 55 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جن میں سی پی آئی (ایم) کے ایم ایل اے ایم وائی تاریگامی بھی شامل ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 29 اراکین کی موجودگی میں امکان ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ان کے حصے میں آئے گا۔ اجلاس کے دوسرے روز یعنی 5 نومبر کو ایوان ان اراکین کو خراج عقیدت پیش کرے گا جو گزشتہ اجلاس کے بعد وفات پا چکے ہیں۔ جبکہ 6 سے 7 نومبر کو لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کی جائے گی، جس میں 51 نئے اراکین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت نے پہلے ہی اس ضمن میں ایک رپورٹ نشر کی ہے جس کے کے مطابق، نیشنل کانفرنس اس (پہلے) اجلاس میں دفعہ 370 کے خاتمے کے خلاف ایک قرارداد پیش کرے گا، جسے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پیش کریں گے، تاکہ 5 اگست 2019 کے فیصلے پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: منوج سنہا نے چار نومبر کو پہلے اسمبلی اجلاس کو منظوری دی، اسپیکر کا تعین متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.